مکمل لاک ڈاؤن کے دوران گوشت فروخت کرنے سے منع کرنے پر دوکانداروں کا پولیس اہلکاورں پر حملہ

107

میرپورخاص ، ۱۵ مئی (اے پی پی):میرپورخاص میں مکمل لاک ڈاؤن کے دوران گوشت فروخت کرنے سے منع کرنے پر دوکانداروں نے پولیس اہلکاورں پر حملہ کر دیا،دوکانداروں کے حملے کے دوران اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی،پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ میرپورخاص کے علاقے ہیرآباد میں مکمل لاک ڈاؤن کے دوران گوشت فروخت کیا جا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے اہلکار پہنچے اور مکمل لاک ڈاؤن کے دوران گوشت کی فروخت بند کروانے کی ہدائیت کی جس پر دوکانداروں نے پولیس اہلکاروں ذیشان علی،میر محمد،علی رضا اور صدام پر حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس دوران بعض پولیس اہلکاروں کی وردیاں  پھٹ گئیں جس کے بعد مزید پولیس  کی  نفری پہنچ گئی اور پانچ افراد اصلاح  الدین،ندیم،صابر،سبحان اورارسلان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم اسامہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ٹاؤن پولیس نے  چھ ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ144کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ہاشم،فاروق