نہر میں 5 سالہ بچہ ڈوب گیا،ریسکیو ٹیمیوں کی امدادی کاروائیاں جاری  

117

بورے والا، ۱۵ مئی ( اے پی پی): شہر کر وسط سے گزرنے والی نہر میں 5 سالہ بچہ ڈوب گیا۔بچے کی ماں کپڑے دھو رہی تھی کہ بچے کا پاوں پھسل گیا۔ریسکیو ٹیمیوں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

بورے والا شہر سے گزرنے والی نہر کے کنارے 443 ای بی کے قریب خانہ بدوش خاتون کپڑے دھونے میں مصروف تھی کہ اسکا 5 سالہ معصوم بچہ رضا  اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اچانک اسکا پاوں پھسل گیا جس سے وہ نہر میں جاگرا جس پر ماں نے چیخ و پکار شروع کردی مقامی لوگوں نے نہر میں کود کر بچے کی تلاش شروع کردی اسی دوران ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے بچے کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بچے کے والدین اور بہن بھائی روتے ہوئے غم سے نڈھال ہیں تین گھنٹے گزرنے کے باوجود امدادی ٹیمیں بچے کو تلاش نہیں کرسکیں۔

اصغر علی،فاروق