وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی یورپین یونین کی سفیر سے ملاقات، باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال

131

 

اسلام آباد ، 14 مئی (اے پی پی ): وزیر  داخلہ اعجاز احمد شاہ کی یورپین یونین کی سفیر سے  جمعرات  کو  ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سفیر نے کرونا سے مقابلہ کرنے کے لیے 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی ۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر لوگوں کی فلاح چاہتے ہیں ۔اس رقم سے کرونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی-

وزیر داخلہ نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کو جلد پورا کرنے میں مکمل تعاون کریں گےریلیف کاموں میں سہولت کے لئے پہلے ہی حکومتی آرڈر جاری کر چکے ہیں- ہماری جانب سے ہر شعبے میں اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے-

اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیر بھی موجود تھے-