وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے : گورنر سندھ عمران اسماعیل

162

 

 کراچی،28 مئی (  اے پی پی ):  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ،ملاقات میں صوبہ میں ٹڈی دل کے خطرے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ہم اس مشکل وقت میں صوبہ کے کسانوں کے ساتھ ہیں۔ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، چاروں کیٹیگریز میں رقوم کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ صوبہ میں وفاق کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں،احساس پروگرام کی چاروں کٹیگریز کے تحت نقد رقم  بھی تقسیم کی گئی۔

وفد میں حلیم عادل شیخ،جے پرکاش لوہانہ،جمال صدیقی،آغا ارسلان،سیف اللہ ابڑو،جام فاروق،حنیف لاکھانی،مظفر شجرہ،نواب زید تالپور،سمیر میر شیخ اور مجید پٹھان شامل تھے