یومِ دفاع اتحاد، قربانیوں اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے: ڈاکٹر شائستہ خان

7

اسلام آباد ،ستمبر 6 (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈاکٹر شائستہ خان نے کہا ہے کہ قوم کو متحد ہو کر پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے، ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اے پی پی کی ویڈیو نیوز سروس  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے اور ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

ڈاکٹر شائستہ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر مزید ترقی اور آب و تاب کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک کو بہترین عسکری قیادت میسر ہے، جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مزید معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو.