پنڈی بھٹیاں،15 مئی (اے پی پی ): پنڈی بھٹیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےتیس لاکھ روپے مالیت کی دس کلو منشیات برآمد کر لی، منشیات میں ہیروئن ، افیون اور چرس شامل ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے جو عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے ۔
اے پی پی /محمد نصراللہ خان /نورین











