احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کاواحد حل ہے: صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک

133

 

ملتان، 02 جون (اے پی پی ): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک نے کہا ہےکہ احتیاطی تدابیر  پر عمل کرنا ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کاواحد  حل ہے ، ہم سب کو اس سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنےچاہئیں،ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے کے لئے سماجی فاصلہ اختیار کیا جائے،6 فٹ کا فاصلہ ضرور رکھا جائے۔

 ان خیالات کا اظہار  انہوں نے   اپنی عیادت کے لئے آئے پی ٹی آئی کے رہنما ملک عبد الرؤف، رانا عمران شمشاد،مہر اشفاق اور نجف خان سیال سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود ہمت وحوصلہ  اور احتیاطی تدابیر سے اس بیماری کا مقابلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر مبتلا شخص خود کو دوسروں سے الگ کرلے  اور احتیاطی تدابیر اختیار کرے کیونکہ اسی میں ہی سب کی بھلائی ہے۔جب تک اس بیماری کا علاج دریافت نہیں ہوتا اس سےبچاؤ کا واحد حل صفائی کا خیال  اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے میں ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم نے اس بیماری کے ساتھ لڑنا ہے ،وہ وقت دور نہیں جب اس کی  ویکسین دستیاب ہوگی اور ہمیں اس موذی مرض سے نجات حاصل ہوگی۔