اسپکر قومی اسمبلی کے احکامات،کرونا وائرس سے بچاؤ کلئے جراثم کش ادویات کا چھڑکاؤ

156

 

اسلام آباد ، 02 جون (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کے احکامات پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس  میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ اور صفائی کا عمل جاری ہے ، اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس کی مکمل اندرونی فیومیگیشن  کی گی۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی ہال، تمام چیمبرز اور دفاتر کی بھی فیومیگیشن  کی گی۔پارلیمنٹ  ہاؤس کے واش رومز، رہداریاں ، سیڑھیاں اور پارکنگ ایریاز میں بھی مکمل طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا  گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر انتظامیہ کی جانب سے سی ڈی اے کو  5 جون سے شروع ہونے والے اجلاس سے پہلے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔  ہدایت نامہ قومی اسمبلی کے جوائنٹ سیکرٹری انتظامی امور سید حسن مرتضیٰ بخاری کی جانب  سے جاری کیا۔