اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی کارروائی،لاک ڈاون میں دوکانیں کھولنے والے چار دوکاندار گرفتار

136

بورے والا،06 مئی (اے پی پی): حکومت کی ہدایت پر لاک ڈاون میں دوکانیں کھولنے والے دوکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی مدد سے مختلف بازاروں میں دوکانیں کھولنے والے چار دوکانداروں کو گرفتارکرنے کے بعد تھانہ ماڈل ٹاون میں بند کردیا جبکہ گول چوک میں سڑک پر ناجائز تجاوزات قائم کر کے جوتوں اور فروٹ کی عارضی دوکانوں کو  بھی ختم کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروباری سرگرمیوں کے لئے جاری کردا اوقات کار کے بعد یا لاک ڈاون کے دنوں میں کسی کو دوکانیں کھولنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ناقابل معافی ہیں جبکہ شہر میں تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وی  این ایس،  بورے والا