پشاور: ضلعی انتظامیہ کا شہر کے فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ، پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر 6 افراد گرفتار

164

 

پشاور، 2جون(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ پشاور کے افسران نے پشاور بھر میں فلنگ سٹیشنوں کے سٹوریج ٹینکیوں کا معائنہ کیا اور 6 فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز کو پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پر گرفتار کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ہدایت جاری کی ہے  کہ اگر کسی بھی فلنگ سٹیشن کے سٹوریج ٹینک میں پٹرول پایا گیا اور وہ عوام  کو فروخت نہ کرے تو اس کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ پشاور میں جی ٹی روڈ، صدر، ورسک روڈ، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ اور دلہ زاک سمیت دیگر علاقوں میں فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا گیا  اور پٹرول موجود ہونے کے باوجود عوام کو  فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔