لاہور،06 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عوام سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام، حکومت کے بتائے ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا کو شکست دیں۔
ہفتہ کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگا۔عوام کو سمجھ لینا چاہیے کورونا کیخلاف جنگ سڑکوں پر آکر نہیں جیتی جاسکتی۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر جاوید اکرم اورڈاکٹر امجد ثاقب کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔پی ڈی این کے تحت راشن کی تقسیم میں ڈاکٹر امجد ثاقب اور ٹیلی میڈیسن میں ڈاکٹر جاوید اکرم کا تاریخی کردار ہے ۔
گور نر پنجاب نے کورونا کے تمام مریضوں کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔
وی این ایس ، لاہور











