پشاور،24جون (اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنیوالے ایس ایچ او تہکال شہریار، اے ایس آئی ظاہر اللہ، کانسٹیبل نعیم، اور کانسٹیبل توصیف کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ اے ایس آئی ظاہر اللہ، کانسٹیبل نعیم اور کانسٹیبل توصیف پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے جنکے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ محکمہ پولیس میں حد سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے لیےمحکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی عزت کرنا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔
وی این ایس،پشاور











