بورے والا ؛محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، نایاب موروں کو سمگل کرنے ولا  ملزم  گرفتار

167

بورے والا، 27 جون (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر وہاڑی میاں منیر احمد نے اپنے عملہ کے ہمراہ جنگلی پرندوں اور جانوروں کا ناجائز کاروبار یا شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کرم پور کے علاقہ میں ناکہ لگا کر دوست محمد کو نایاب موروں سمیت گرفتار کر لیا ،ملزم  دوست محمد  کا  چالان مرتب کر کے مزید کارروائی شروع کردی  گئی   ہے۔

ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرمیاں منیر احمد نے بتایا کہ جنگلی پرندوں کا ناجائز شکار یا ناجائز کاروبار کرنے والوں کے خلاف ملتان ڈویژن میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اورضلع وہاڑی میں جنگلی پرندوں اور جانوروں کا ناجائز کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گے چاہے کوئی کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گا ۔

وی  این ایس،  بورے والا