ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی   کے فنانس سب کمیٹی برائے بجٹ 2020-21 کا اجلاس 

188

ملتان، 27 جون (اے پی پی ):ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی   کے فنانس سب کمیٹی برائے بجٹ 2020-21 کا اجلاس  ہفتہ  کو یہاں  منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت  ترجمان وزیر اعلی پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے کی۔

اجلاس میں  سال 2020-21 کے لئے ٹوٹل بجٹ  3985.462ملین روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 1252.542ملین مختص کرنے جبکہ ایم ڈی اے کی ذاتی سکیموں کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 1895.820ملین رکھے جانے کی تجویز ہے اور گورنمنٹ فندڈ سکیم کے لئے 837.098ملین مختص کئے گئے۔

تجویز شدہ بجٹ کی منظوری آئندہ گورننگ باڈی کے اجلا س میں لی جائے گی۔

وی  این ایس،  ملتان