تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرے کےلیے ترقی کا ضامن ہے؛ ڈپٹی کمشنرپشین  قائم لاشاری

156

 پشین ، 27 جون (ا ے  پی پی ):  ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرے کےلیے ترقی کا ضامن ہے، تعلیمی اداروں پر توجہ دیکر ہی ہم مستقبل کے معماروں کو ایک معیاری راستے پر چلنے میں مدد دے سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پشین میں اکیڈیمک بلاک کی تعمیر و مرمت کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر  ایگزیکٹیو انجینئر یونس  کاکڑ، ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل ودیگر آساتذہ اور آفیسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تعلیم سے دوری اور جدید تقاضوں کو نظرانداز کرنا معاشرتی زوال کا موجب بن سکتی ہے، تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج، یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تہذیب سیکھنا بھی لازمی امر ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ علم وہ واحد ہتھیار ہے جس کے زریعےشعور اور ترقی کے منازل طے کی جاسکتی ہے جس معاشرے میں علم وشعور ہوتی ہے اس معاشرے اور قوم کو دنیا کی کوئی طاقت لاشعوری کی جانب نہیں دھکیل سکتی ہے، انہوں نے اساتذہ پر زوردیا کہ وہ نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں سے ہم آھنگ نظام تعلیم پر توجہ دینے کیلئے تیار رکھیں۔

وی  این ایس،  پشین