دیپالپور،25 جون(اے پی پی ): نواحی علاقہ کوٹ شیر خاں میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت ان کے والدین ملبے تلے دب گئے ،ملبے کے نیچے دب جانے سے 3 بچے شیزہ،ابوبکر، سعدیہ جاں بحق جبکہ 3بچوں سمیت والدین شدید زخمی ہوئے، ریسیکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے ۔
سورس :وی این ایس، دیپالپور











