عارفوالا پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے  4 کارندے گرفتار 

344

عارفوالا، 26 جون (اے پی پی ): تھانہ کلیانہ پولیس نے  کارروائی کرتے  ہوئے   ڈکیت گینگ کے  4 کارندے اکرام عرف اکری ، اللّٰہ رکھا، سرور عرف سروری ، اور اعجاز عرف اعجازی  کو گرفتار کر لیا۔

 ڈکیت گینگ کے کارندوں  کے قبضہ سے 4 عدد موٹر سائیکلیں  50 ہزار روپے نقدی   اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا  گیا ۔ ڈکیت گینگ کے گرفتار افراد  ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وی  این ایس، عارفوالا