لکی مروت؛ سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب چار مجرمان اشتہاریوں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا

157

لکی مروت،27 جون (اے پی پی):   پولیس کا ضلع بھر  میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف  کامیاب کاروائیوں کے بدولت  تھانہ ڈاڈیوالہ  پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب چار مجرمان اشتہاریوں نے پولیس کے سامنے سرنڈر ہوکر آپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیا۔

 سرنڈر ہونیوالوں میں  نصر محمد عرف نصروسکنہ بیرگی ، حکیم خان، شیرعلی باز عرف پینا سکنہ واندہ اورنگزیب، ہمایون سکنہ بیرگی حکیم خان اور یسین وہاب واندہ جندر شامل ہیں ۔

ڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمند نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کےدوران میڈیا کے سامنے چاروں مجرمان اشتہاریوں کو پیش کرتے ہوۓ کہا کہ چاروں مجرمان اشتہاری مجموعی طور پر پولیس کے ساتھ مقابلوں، منشیات فروشی ، قتل اقدام قتل و دیگر 16 سنگین مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عبدالرف بابر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈدیوالہ صدر نواز خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوۓ انکے گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے  عباسہ کی پہاڑوں میں انکےبنائے  گئے انکے  خفیہ ٹھکانوں پرمسلسل چھاپے مارتے ہوئے  انکے کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جس پر چاروں مطلوب اشتہاریوں نے بالاخر پولیس کو گرفتاری پیش کرتے ہوئے  آپنے آپکو قانون کے حوالے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر پولیس کا مجرمان اشتہاریوں ، منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور جو عناصر آپنے آپکو قانون کے حوالے کرینگے انکے ساتھ قانون کے مطابق ہرقسم تعاؤن کیا جائیگا۔

وی  این ایس،  لکی  مروت