لاہور،27 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کے انعقاد کےحوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مویشی منڈیوں کے قیام اور ایس او پیز پر مشاورت کی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ شہروں سے باہر مویشی منڈیاں لگائے جانے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجوائی جائیں گی، مویشی منڈیوں کے حوالے سے بننے والے ایس او پیز کی مناسب تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو آگاہی ملے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے فیس ماسک اور ہاتھوں کے دستانے لازمی ہوں گے۔
وزیر لائیو سٹاک حسنین دریشک ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل آئی جی پولیس ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، لائیو سٹاک اور تمام ڈویژنل کمیشنر ز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
وی این ایس، لاہور











