لتان، 24جون )اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ہمارے لئے آزمائش ہےاور ان مشکل حالات میں ہم مایوس نہیں ہیں۔لاک ڈاؤن سے ہمارے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں جبکہ حکومت پنجاب مالی مجبوریوں کے باوجود شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنرل بس اسٹینڈ کی سرکاری دکانوں کے کرایہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور جنرل بس اسٹینڈز کے کرایہ داروں کےمسائل کو حکام تک پہنچایا جائے گا اور یکساں پالیسی کے تحت انہیں ریلیف دلانے کی کوشش کی جائے گی۔
حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ سرکاری دکانوں کے کرایہ معافی کے بارے میں وہ وزیر اعلی سے بات کریں گے اور اس حوالے سے صوبہ بھر کے لئے یکساں پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں سفارشات تیار کرکے انہیں دی جائیں تا کہ وہ انہیں حکام تک ضرور پہنچائیں گے۔
وی این ایس، ملتان











