وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے میں ٹیوب ویلز پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کے حوالے سے اجلاس

148

اسلام آباد، 29 جون ( اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت زرعی شعبے میں ٹیوب ویلز پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔  وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ    زرعی شعبے کے فروغ اور خصوصاً چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیوب  ویلوں  کے حوالے سے بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر مشاورت میں صوبوں کو شامل کر کے حکمت عملی مرتب  کی جائے ۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی زرعی شعبے اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

اجلاس میں  وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور سینئر افسران  نے شرکت کی۔

وی این ایس، اسلام آباد