کمشنر ملتان شان الحق کا میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کا دورہ،ون ونڈو سروس سنٹر کا جائزہ لیا

113

ملتان،30 جون (اے پی پی): ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن و کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کا دورہ کیا اور ون ونڈو سروس سنٹر کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر  شہریوں کو سروسز کی سہل فراہمی کیلئے ون ونڈو سنٹر قائم کیا گیا ہے،کسی بھی مسلئے کی صورت میں کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی مذبح  خانوں، شہر میں موجود بھانوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔بلڈنگ انسپکٹرز غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاون کریں اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی رپورٹ تیار کی جائے۔

کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کہا کہ تجاوزات اور وال چاکنگ نے شہر کا حسن خراب کر کے رکھ دیا ہے،ان کے خلاف آپریشن کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے اور مکمل نظر رکھی جائے تاکہ ان کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف کارپوریشن افسر اقبال فرید نے بتایا کہ ون ونڈو سنٹر میں 32 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں۔شہر کی اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس فعال کردی گئی ہیں۔

ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 وی این ایس ، ملتان