وزیراعلیٰ عثمان بزدار  کا  مقتول سردار عاطف مزاری کے خاندان سے تعزیت کااظہار

172

راجن پور جون 04 (اے پی پی )؛وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سابق ایم پی اے مقتول سردار عاطف مزاری کے بھائی سردار شمشیر علی مزاری کی رہائش گاہ آمد۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سردار عاطف مزاری کے قتل کے واقعہ پر دکھ کااظہار۔وزیراعلی عثمان بزدار کی مرحوم سردار عاطف مزاری کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔س عثمان بزدار نے کہا  کہ سردار عاطف مزاری کے قتل سے دلی دکھ اور رنج پہنچا ہے- وہ ایک ملنسار اور علاقہ کے لوگوں کے لیے درد دل رکھنے والے سیاستدان تھے-

اس موقع پرڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، مشیر حنیف پتافی،رکن پنجاب اسمبلی سرداراحمد علی دریشک اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔

وی این ایس