گھوٹکی جون 4 (اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب کی سردار رحیم بخش بزدار کے گھر والدہ کی تعزیت کےلیے آمد۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عشمان بز دار نے کہا کہ میں گھوٹکی میں کسی سیاسی سرگرمی کےلیے نہیں بلکہ سردار سے تعزیت کے لئے آیا ہوں۔
گڑہی چاکر میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں، پنجاب کے سترہ اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں جن پر کام جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے جتنے اقدامات پنجاب نے کیے ہیں شاید کسی صوبے نے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈی جی این ڈی ایم اے کے ہمراہ دوبارہ رحیم یار خان کا وزٹ کروں گا۔
وی این ایس ، گھوٹکی











