لاہور، 26جون(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور کے وفد نے جمعہ کو صدر اقبال چوہدری کی قیادت میں ملاقات کی ہے ۔اقبال چوہدری نے وزیراعلیٰ کو فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات میں وزیر اعلی نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی سابق دور میں روکی جانے والی گرانٹ بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے-سیکرٹری اطلاعات پنجاب کوگرانٹ کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے-انھوں نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے-
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر بچت اور کفایت شعاری کو فروغ دیا ہے-سرکاری وسائل کو ایمانداری سے خرچ کررہے ہیں ۔
فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور کے وفد نے پنجاب حکومت کے فلاح عامہ کے کاموں کی تعریف بھی کی۔
وی این ایس ، لاہور











