وزیرِ اعظم عمران خان  سے انصاف ڈاکٹرز فورم (آئی ڈی ایف) کے وفد کی ملاقات

145

اسلام آباد ،4 جون (اے پی پی) :وزیرِ اعظم عمران خان  سے انصاف ڈاکٹرز فورم (آئی ڈی ایف) کے وفد نے  ملاقات  کی ، ملاقات میں ملک میں کورونا کی صورتحال، روک تھام کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی اور اس حوالے سے خصوصاً ملکی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کے کردار پر بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم  نے کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کا مقصد ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ، عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور نظام میں موجود خامیوں کی اصلاح ہے۔

آئی ڈی ایف کی جانب سے صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ آئی ڈی ایف کی جانب سے وزیرستان میں ہسپتال کے قیام کی تجویز پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لئے قائم ٹاسک فورس اس تجویز پر غور کرے گی۔

وفد میں ڈاکٹر مدیر خان، ڈاکٹر سعید مصطفیٰ، ڈاکٹر جواد واصف، ڈاکٹر عاصم رضوی، ڈاکٹر سجاد، ڈاکٹر محسن رانجھا و دیگر شامل تھے۔

وی این ایس ، اسلام آباد