اسسٹنٹ کمشنر  کی کارروائی، کورونا کے حوالہ سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 11 دوکانیں سیل

127

بورے والا، ۴ جون ( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب نے کورونا کے حوالہ سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 11 دوکانیں سیل کر  دیں۔پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون میں کورونا کے حوالہ سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب کی قیادت میں پولیس اور انکے عملہ نے شہر کے مختلف بازاروں ریشم گلی اور عارف بازار میں خلاف ورزی کی مرتکب 11 دوکانوں کو سیل کردیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے کاروباری مراکز۔مارکیٹوں اور دوکانوں پر جاری کردہ ایس او پیز کی سختی سے پابندی کروانے کے لئے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جو دوکاندار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی اور دوسرے افراد کی جانوں کو خطرے سے دوچار کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

وی این  ایس، بورے والا