وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، سمارٹ لاک ڈاون کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

137

پشاور، 22 جون (اے پی پی): وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس آج پیر کو وزیراعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سمارٹ لاک ڈاون سے متلعق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو صوبے کے مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور پشاور سمیت دیگر اضلاع کے ہاٹ سپاٹس میں سمارٹ لاک ڈاون کو مزیر موثر بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس مقصد کے لئے متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا جسکے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کے بعد منظوری کے لئے صوبائی ٹاسک فورس کو پیش کی جائے گی۔

  اس موقع پر وزیر اعلی نے اجلاس کو بتایا کہ ہمارے تمام اقدامات کا مقصد کورونا وبا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنا اور لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے، ہم اپنے لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے صوبے کے معروضی حالات کے مطابق فیصلے کریں گے۔

وزیراعلی محمود خان نے اس بات کی بھی سختی سے ہدایت کی کہ سمارٹ لاک ڈاون کے سلسلے میں انتظامیہ اور پولیس جو بھی اقدامات کرے متعلقہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے کرے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا،  چیف سیکرٹری،  آئی جی پی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

وی این ایس، پشاور