پشین ;بوستان کے مختلف علاقوں  میں  ایک بار پھر ٹڈی دل  کا  حملہ، باغات اور فصلیں تباہ کر دیں

198

 

پشین،24  جون  (اے پی پی ): پشین بوستان کے مختلف علاقوں  میں  ایک بار پھر سے ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ہے  جس  کے نیتجے میں انگور ،سیب اور خرمانی کے باغات اور دیگر کھڑی فصلیں  تباہ  ہو  گئیں ، زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف اشیاء جلاکر ٹڈی دل کو بھکانے کی کوشش کی ۔

مقامی  زمینداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر ٹڈی دل کے خلاف اسپرے نہ کیاگیا تو علاقے کے تمام باغات اور کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں محکمہ زراعت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بوستان میں ٹڈی دل خاتمے کےلیے اسپرے کی اقدامات کیے جائیں۔

وی این ایس، پشین