پی ٹی آئی  رہنما حلیم عادل شیخ کا سندھ  حکومت سے  کراچی    کوصاف  پانی  اور سڑکیں دینے    کا مطالبہ

141

کراچی، 27 جون(اے پی پی ): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کوصاف  پانی دے، سڑکیں  بنا  کر  دے  جبکہ  کراچی  شہر  کا  کچرا  بھی اٹھائے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ اسمبلی سیشن کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  کیا ۔انہوں نے  کہا کہ  سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر ایک شکست خوردہ انسان کی تقریر تھی۔ کراچی کے لیے جو کہا گیا وہ سب جھوٹ ہے، سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں بانٹی گئیں، اس کا جواب دیا جائے ۔

حلیم عادل شیخ  نے  کہا کہ  صوبے میں تعلیم اور صحت کو تباہ کیا گیا، سندھ کی تاریخ کو تباہ کیا گیا، قبرستان سے دوائیاں ملیں جس کے بارے میں کوئی جواب نہیں ملا۔

 اس موقع پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی کے خطرے کے پیش نظر قیمتیں بڑھائیں، عالمی منڈی میں تیل کے ریٹ روز شائع ہو رہے ہیں، تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ذخیرہ اندوزی کے خطرے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں گئیں۔

انہوں نے کراچی میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے شہریوں کو بہت تنگ کیا ہوا ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ کم کرے، ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام نے کہا تھا کہ 24 گھنٹے میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی ،انھوں نے آئندہ کا لائے عمل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم پیر کو کے الیکٹراک کے دفتر جائیں گے۔

وی  این ایس،  کراچی