کوئٹہ 25 جون ( اے پی پی ):چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا_ سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری نے جناح روڈ، زرغون روڈ، شاہراہ اقبال، لیاقت بازار، پرنس روڈ،جوائنٹ روڈ، ائیر پورٹ روڈ کا دورہ کیا _چیف سیکریٹری نے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے پر لیاقت بازارمیں مارکیٹوں اور پرنس روڈ میں متعدد دکانوں کو سیل کرنے کا حکم دیا چیف سیکرٹری نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیا _
اس موقع پر چیف سیکرٹری فیضل اصغر نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے ہی وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں حکومت کی جانب سے دئے گئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کوئٹہ شہر کی روائتی حسن کو بحال کیا جائیگا شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد تکمیل کیا جائے۔
وی این ایس، کوئٹہ











