ڈاکٹر ذولفقار علی سومرو سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے نئے پرنسپل مقرر

319

سکھر،30جون(اے پی پی ): آل سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کے صوبائی سنیئر نائب صدر عبدالحمید سولنگی ، صوبائی نائب صدر نوید قریشی و دیگر نے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقا ر علی سومرو کو سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے نئے پرنسپل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

 وفد نے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقا ر علی سومرو کی  سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے نئے پرنسپل تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقا رعلی سومرو پرنسپل بننے کیساتھ اپنی ٹیم کیلئے مثبت ثابت ہونگے اور کالج کی ترقی اور اسٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کرینگے۔

وی این ایس ،سکھر