کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،نجی واٹر پارک سیل

141

ملتان،07جون(اے پی پی):قائم مقام ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مبین احسن نے کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نجی واٹر پارک کو سیل کر دیا جبکہ واٹر پارک کے مالک کے خلاف کورونا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

واٹر پارک میں بیک وقت 50 افراد نہا رہے تھے،نہانے والے افراد کو  وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔

وی این ایس، ملتان