ملتان؛ ناقص خوراک کی فراہمی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے 07 فوڈ پوائنٹس سربمہر کردئیے

0
75

ملتان، 18 جولائی(اے پی پی ): ناقص خوراک کی روک تھام کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہیں ،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی کی زیرنگرانی ساہیوال ڈویژن اور اضلاع میں کریانہ سٹورز، پان شاپس اور دیگر فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کی  گئی  جس دوران 07 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کر دیا گیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن  کے مطابق  کارروئیوں میں 290 لیٹر دودھ، 40 لیٹر رینسڈ آئل، 40 کلو مٹھائی، 20 کلو کھویا تلف کر دیا  گیا جبکہ  دوران کارروائی  170 ساشے گٹکا، 100 پیکٹ پاپڑ اور 10 کلو ملاوٹی مصالحہ جات بھی  برآمد ہو ا ہے۔

 وی  این ایس،  ملتان