آپکا سندھ کے صدر مراد چاچڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سکھرپریس کلب پر احتجاج

189

سکھر۔07جولائی(اے پی پی )آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (آپکا) ضلع سکھر کے زیر اہتمام مختلف یونٹ ایجوکیشن،ہیلتھ،بئیراج ودیگر یونٹ کے کلرکوں کی کثیر تعداد نے آپکا کے صوبائی صدر مراد علی چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت عبدالقیوم کھوسہ،کلیم اللہ و ودیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے آپکا کے صوبائی صدر مراد عی چاچڑ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سندھ پولیس نے واقعہ کے دو ملزمان کو تو گرفتار کیا ہے لیکن اس نے اصل قاتلوں کو چھوڑ رکھا ہے اور انہیں گرفتار کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر قاتلوں کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر مقتول مراد چاچڑ کے ورثاءکو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

وی این ایس،سکھر