عارف والا : تھانہ صدر پولیس عارف والا کی  کارروائی،متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت  گینگ  گرفتار

149

عارف والا،07 جولائی(اے پی پی ):تھانہ صدر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ،  ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ  کو گرفتار  کر لیا جبکہ ملزمان سے 5  لاکھ 50ہزار روپے نقدی ،موٹر سائیکل موبائل فون اور اسلحہ برآمد   کر لیا گیا   اور مقدمہ درج کرکے  قانونی  کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

تھانہ صدر عارف والا کے ایس ایچ او رائے خضر حیات نے بتایا کہ ڈکیت گینگ نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،جبکہ ڈکیت گینگ مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر ڈکیتی کی واداتیں کرتے تھے۔

وی این ایس، عارف والا