اصل سی پیک بلوچستان ہے جو چمن سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک اور ایران اور ترکی کے راستے یورپ تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

242

کوئٹہ 02جولائی ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اصل سی پیک بلوچستان ہے جو چمن سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک اور ایران اور ترکی کے راستے یورپ تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے  وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے وزیراعلی کو بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ درحقیقت بلوچستان مواقعوں کی سرزمین اور گیم چینجر صوبہ ہے، طویل ساحل، معدنیات، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبے اور تاپی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں، سی پیک میں بلوچستان کی اہمیت کو جتنی جلدی تسلیم کرلیا جائے ملک کے لئے فائدہ ہوگا موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہوئے بھرپور دلچسپی کے ساتھ ہر سیکٹر میں ترقیاتی کام کرنا چاہتی ہےاجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، سیکریٹری جنگلات، سیکریٹری ماحولیات، سیکریٹری ماہی گیری اور ڈی جی بی سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام نے  شرکت کی ۔

وی این ایس، کوئٹہ