تربت 21 جولائی (اے پی پی )؛ بلوچستان کے علاقے تربت بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکے سے ایک شخص جانبحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور آٹو ورکشاپ کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا ۔دھماکے کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
وی این ایس تربت











