لاہور، 22جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو بھی پار لیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کر نا چاہیے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں کورونا کیخلاف جنگ میں سب کو متحد ہونا چاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بدھ کو ڈپٹی چیئر مین سینٹ سیلم مانڈوی والا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال سمیت کورونا اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت میرٹ اور شفافیت پریقین رکھتی ہے۔ احساس پروگرام کے تحت بغیر کسی سیاسی تفر یق کے غر یب خاندانوں کی مدد کی جا رہی ہے دونوں شخصیات نے عید پر کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام سے ایس اوپیز پر عمل کر نے کی اپیل بھی کی۔
وی این ایس ،لاہور











