لاہور، 22جولائی (اے پی پی): وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کے بعد بزدار حکومت مضبوط تر ہے،سردار عثمان بزدار پر اعتماد کی وجہ انکی انتظامی صلاحیتیں اور بہترین کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کا کام ہی پارٹی اور عوام میں انکی مقبولیت کا معیار ہے۔
بدھ کو جاری اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کی قیادت پر عدم اعتماد کے اظہار نے میری پیشن گوئی سچ ثابت کر دی۔
وی این ایس ، لاہور











