سرکاری نرخنامے پر عملد رآمد نہ کرنے پر 16 افراد گرفتار

154

پشاور، 8جولائی(اے پی پی): محکمہ خوراک نے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر16 افراد کو گرفتار کرلیا

صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی، سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ، نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے صدر کے مختلف بازاروں کباڑی بازار‘ فوارہ چوک‘ یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقوں ارباب روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی محکمہ خوراک کے افسران نے سرکاری نرخنامہ رد کرنے پر 16 افراد کو دھرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ قصائی‘ بیکری و جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔

 راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کیلئے پشاور میں کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ محکمہ خوراک کے افسران اور اہلکار دن رات شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور فوڈ پوائنٹس کے مالکان کو کسی صورت گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

وی این ایس، پشاور