سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی کے حوالے سے پشاور میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

156

پشاور، 8جولائی(اے پی پی): معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی کے موقع پر انکی روح کے ایصال ثواب کی خاطر قران خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

سرکل آفس پشاور میں سرکل انچارج شیر گل کی سربراہی میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جسمیں پشاور کے رضاکاروں نے شرکت کی۔ ایدھی رضاکاروں نے عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کیلئے خود ختم القران کیا اور دعا مغفرت کی۔

 ایدھی رضاکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلینگے اور انکے نوع انسانی کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

وی این ایس، پشاور