سکھر؛ خیرپور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،تین منشیات فروش ملزمان گرفتار 

86

خیرپور،28جولائی(اے پی پی ): ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی صاحب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے دو مختلف کارروائی میں تین افراد گرفتار، پان پراگ اور چرس برآمد، پہلی کارروائی میں سی آئی اے پولیس، ڈی ایس پی سلطان احمد چانڈیو  اور ایس ایچ او تھانہ ببرلوءوحید احمد شیخ نے خفیہ اطلاع پر دوران ناکابندی کانوائی پوائنٹ پہ مشترکہ کارروائی کرکہ دو منشیات فروش ملزمان امام بخش اور مطیع اللہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کار انڈس کرولا جس میں 4000 گرام نشہ آور چرس تھا برآمدکرلی  جبکہ دوسری کاروائی  میں ایس ایچ او تھانہ شہید غلام مرتضیٰ میرانی،انسپیکٹر بدرالدین بھٹو اور انچارج 15 مددگار محمد یوسف ناریجو نے ون یونٹ بلڈنگ کے قریب دوران اسنیپ چیکنگ مشترکہ کارروائی کرکہ منشیات فروش ملزم عمران علی شیخ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم عمران علی شیخ کے قبضے سے 4800 ساشے نشہ آور پان پراگ سپاریاں برآمدکرلی  گئی۔

وی  این ایس، سکھر