عارف والا،06 جولائی (اے پی پی ): نواحی علاقے 19/ کے بی اور 22/ کے بی میں محکمہ اینٹی کرپشن کی مشترکہ کاروائی، قبضہ گروپ سے4کروڑ 18لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی 211 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پاکپتن رانا فواد احمد کے مطابق علاقہ کے معروف قبضہ گروپ نے عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا تھا جسے واگزار کروا کر محکمہ ریونیو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وی این ایس،عارف والا











