ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کی جانب سے  کوڑا دانوں کی تنصیب

182

ملتان: 07 جولائی (اے پی پی ) : ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں ویسٹ بِن نصب کرنے کاکام تیز کر دیا،نارنجی کلر کی ویسٹ بِن مصروف مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں کے اطراف میں نصب کی  جارہی ہیں۔

 سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبد اللطیف خان  نے ویسٹ بِن کی جگہ کے تعین کے لئے منیجرز کے ہمراہ مختلف شاہراہوں اور  مارکیٹوں کا دورہ  کیا  اور  27 شاہراہوں اور مارکیٹوں کی نشاندہی کی ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ میٹرو بس روٹ کے پانچ سیکشن  پر 82 ویسٹ بنز لگائی جائیں گی اور شہر کی9 اہم شاہراہوں کے دونوں طرف111 ویسٹ بنز نصب کی جائیں گی، اس حوالے سے    شہر کی 13 مصروف مارکیٹوں میں 107 ویسٹ بن نصب کر نے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ شہریوں سے کوڑا اور کچرا سڑکوں پر پھینکنے کے  بجائے ویسٹ بِن میں ڈالنے کی اپیل بھی  کی گئی ۔

وی این ایس ، ملتان