لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی: رکن سندھ اسیمبلی سید ذوالفقار علی شاہ

131

میرپورخاص، 24 جولائی( اے پی پی) :  رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے  کہا ہے کہ لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی عوام کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں ڈپٹی کمشنر آفس کے  دربار ھال میں ڈپٹی کمشنر،   ایس ایس پی  اور  حیسکو کے افسران  کے ہمراہ   بجلی کی ناجائز لوڈ شیڈنگ، بار بار بجلی کے ٹرانسفرمرز جل جانے اور انکی رپیئر کی مد میں پیسے طلب کرنے کی شکایت  پر عوامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

  اس موقع پر ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کے درمیان رہتے ہیں حیسکو کی ناانصافیوں کے خلاف ہرپارٹی کا آدمی ہمارے ساتھ ہے پارٹی کے ذمیداروں کے کہنے اور ضلع انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کا کال واپس لے لی ہے انتظامیہ کے باہمی تعاون سے عوامی مسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے واضع کیا کہ عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے پریشان ہے اس لئے اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں کمیٹیوں میں عوامی شخصیات کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ حیسکو کی جانب سے بجلی چوری سمیت دیگر مسائل پر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے قبل محلے کی معز ز شخصیات سے تصدیق کی جائے اجلاس میں اجلاس کے شرکاء نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گھروں کے اوپر سے گذرنے والی جائز تاروں،راستوں پر لٹکنے والے کرنٹ والے تاروں، کمزور کھمبوں،بجلی بل میں ڈیٹیکشن،خراب ٹرانسفارمرز،اووربلنگ سمیت حیسکو کے متعلق دیگر مسائل کی نشاندہی کی اور مزید کہا کہ حیسکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بجلی چوروں اور ملوث حیسکو اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ گھرو ں کے اوپر سے گذرنے والی خطرناک تاروں لٹکنے والے تاروں اورکمزور کھمبوں کی نشاندہی کرکے تبدیل کرایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو میرپورخاص اقبال بڑیج  نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کو تکلیف سے بچایا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا جائے محکمے میں موجود کوتاہیوں کو ختم کیا جائے گا بجلی چوری روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذاھد میمن،  ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، چیئرمین میونسپل کمیٹی کامران شیخ، ایکسیئن حیسکو میرپورخاص افتخار سومرو،  ایکسیئن ڈگری حیسکو کت ایس ڈی اوز، متعلقہ افسران، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، مولانہ حفیظ الرحمٰن فیض، مبارک مہر، عبدالسلام میمن،  تاجر رھنماء امین میمن،   انیس شیخ،  سینئر وکلاء شوکت راہموں،  مجیب شر،   دلیل مری،  میر محمد نوہڑی، حنیف میمن،  شمیم جھنڈیر  سمیت بڑ ی تعداد میں لوگ  موجود تھے۔

وی این ایس، میر پور خاص