ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کے لئے صفائی پلان تیار  کر لیا

148

 

ملتان، 2جولائی)اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر عید الاضحیٰ  کے موقع پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  کیجانب   سے  صفائی کا پلان  مرتب کر لیا   گیا ہے۔

 سی ای او عبدلطیف خان نے کہا کہ شہر میں مثالی صفائی کے لئے کرائے پر مشینری حاصل کی جائے گی اور کمپنی کی خراب مشینری کی مرمت کرائی  جائے گی، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےخراب مشینری کی مرمت کے لئے ٹینڈرز جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے  اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں کے حوالے شہریوں میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی، ملتان شہر کی حدود میں اضافہ کے پیش نظر کمپنی میں300 سینٹری ورکرز بھرتی کئے جائیں گے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں لینڈ فل سائیٹ حبیبہ سیال میں ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عبدلطیف خان نے کہا کہ لینڈ فل سائیٹ حبیبہ سیال کا وزٹ بھی کیا ہےاورآلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ۔کمپنی کے آپریشنل ونگ کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے مانیٹرنگ سٹاف کی صحیح لوکیشن اور وقت کا پتہ چل سکے گا  جبکہ سینٹری وکرز کی صبح5 بجے اور دن1بجے حاضری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وی این ایس،ملتان