معاون خصوصی برائے کامران بنگش کی   زیر صدارت واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور کا  اجلاس

111

پشاور، جولائی 21(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور کو وسعت دینے کے حوالے سے بحث ہوئی۔

 اجلاس کے دوران کامران بنگش نے محکمہ کو ہدایت کی کہ ملازمین اور بجٹ ایشوز کو باہمی مفاہمت سے جلد از جلد حل کی جائے اور کاغذی کارروائی و قانونی سقم دور کرنے کے لیے مزید وقت ضائع نہ کیا جائے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ مجموعی طور پر 43 جبکہ ابتدائی طور پر 10 یونین کونسل ڈبلیو ایس ایس پی میں شامل کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں سروسز اینڈ ایسٹ مینجمنٹ معاہدہ مقررہ وقت کے اندر اندر کر لیا جائے کیونکہ بہترین نکاسی آب، صاف پانی اور صحت و صفائی کی سہولیات دینا اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری بلدیات شکیل احمد اور محکمہ پبلک ہیلتھ نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

وی این ایس،پشاور