بورے والا،15 جولائی(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کو احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بورے والا میں لاک ڈاون کی وجہ سے قوت سماعت و گویائی سے محروم محنت کش جلد ساز عاقب جاوید بھی بے روزگاری کا شکار ہوا تعلیمی اداروں کی بندش سے اسکا جلد سازی کا کام بھی بری طرح متاثر ہوا تھا لیکن حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت عاقب جاوید بھی 12 ہزار کی امدادی ملنے پر بہت خوش ہے۔
اشاروں کی زبان میں اسکا کہنا ہے کہ وہ اس امدادی رقم ملنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہے، اس نے کہا سکول بند ہونے سے جلد سازی کا کام بند ہوچکا تھا اور گھریلو حالات بہت خراب تھے، بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا تھا اس صورتحال میں حکومت کے ریلیف پیکیج سے مالی مشکلات کم ہوئی ہیں حکومت کا یہ اقدام ہم جیسے افراد کے لئے قابل تحسین ہے۔
وی این ایس،بورے والا











