بورے والا،15 جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں محکمہ تعلیم کے وفات پانے اور طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے بچوں میں ملازمت کے تقرر نامے اور ذہین طلباء وطالبات میں سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے تقرر نامے اور سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے تقریب میں محکمہ تعلیم کے دوران سروس وفات پانے اور طبی بنیادوں پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے 4 بچوں میں جونیئر کلرکس کی ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کئے گئے جبکہ90 فیصد سے زائد نمبروں کے ساتھ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید کا کہنا تھا کہ17/ A قانوں کے تحت ملازمتیں ریٹائرڈ اور دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کی فیملی کے ایک فرد کا حق ہے جس میں شفافیت اور میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ 17/A قانوں کے تحت ملازمتیں فراہم کرنا پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے اور حکومت بہت جلد تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر مختلف محکموں میں ملازمتیں فراہم کرے گی۔
وی این ایس،بورے والا











